18 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے تہران اورگروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات استنبول میں منعقد ہونے کی خبر دی ہے۔

ابنا: علی اکبرصالحی نے تہران میں نکاراگوا کےوزير خارجہ سیموئیل سانتوز لوپز سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مشترکہ موضوعات پر مذاکرات استنبول میں ہوں گے۔

علی اکبرصالحی نے مذاکرات شروع کرنےکے بارے میں تہران کی آمادگی پر مبنی ایران کی قومی سلامتی کونسل کےسیکرٹری سعید جلیلی کے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے نام خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے دومہینے پہلے استنبول میں مذاکرات کےانعقاد کی تجویز کے بارے میں، محترمہ ایشٹن سےصلاح ومشورہ کیا تھا اور اس کےبعد ترکی نے اس پرآمادگی کااعلان کیا تھا۔

علی اکبرصالحی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ تہران اس وقت مقابل فریق کے جواب کا منتظر ہے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران طرفین کےدرمیان بدگمانی دور کرنے کے لئے نیک نیتی سےکوشش کرےگا اوراسےامید ہے کہ مقابل فریق بھی اپنی نیک نیتی کا ثبوت دےگا۔........ /169